29 نومبر ، 2019
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق وزیر قانون سینیٹر فروغ نسیم نے اپنے استعفے کے تین روز بعد ایک بار پھر بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔
فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں پیروی کے لیے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھایا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا جس کے بعد فروغ نسیم نے پھر کابینہ کا حصہ بن گئے۔