Time 30 نومبر ، 2019
پاکستان

زیادتی کے بعد لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 30 سال قید کی سزا

ملزم اظہر شاہ نے 2008ء میں زیادتی کے بعد لڑکی پر تیزاب پھینک دیاتھا— فوٹو:فائل

منڈی بہاء الدین کی مقامی عدالت نے لڑکی سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 30 سال قید کی سزا سنادی۔

ملزم اظہر شاہ نے 2008ء میں زیادتی کے بعد لڑکی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاءالدین نے ملزم کو 30 سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 10 سال قید میں گزارنے ہوں گے۔


مزید خبریں :