Time 01 دسمبر ، 2019
کھیل

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع

 قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان—سوشل میڈیا فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر غور ہو گا تاہم ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولرز میں جنید خان، عثمان شنواری اور راحت علی کے نام زیر غور ہوں گے  جب کہ سمیع اسلم، عمران بٹ، اشفاق احمد اور عادل امین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وطن واپسی پر انڈر-19 کیمپ میں رپورٹ کا امکان ہے ، اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو بھی سیریز کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔

واضح  رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس ناقص رہی ہے۔

مزید خبریں :