01 دسمبر ، 2019
آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کیرئیر کی پہلی سنچری جڑ کے تاریخ رقم کر دی۔
برسبین ٹیسٹ کی طرح ایڈیلیڈ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی بلے باز انتہائی غلط اسٹروکس کھیل کر آؤٹ ہوتے رہے لیکن آٹھویں نمبرپربیٹنگ کرنے والے یاسرشاہ نے پُراعتماد اسٹروکس کھیل کر قومی ٹیم کے ریگولر بلے بازوں کو بتا دیا کہ وکٹ پرکیسےکھڑے ہوتے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی جس میں انہوں نے 192 گیندوں کا سامنا کیا۔
یاسر شاہ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے جس میں یاسر شاہ کے 113 اور بابراعظم کے 97 رنز بھی شامل تھے۔ محمد عباس نے بھی 29 رنز اسکور کیے لیکن قومی ٹیم کے ریگولر بلے باز آسٹریلوی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند دکھائی دیئے۔