20 اگست ، 2012
مستونگ…مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مستونگ لیویز کا ہیڈ کلرک عبدالمالک مستونگ روڈ پر اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال مستونگ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔