19 اگست ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ق کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ شہبازشریف پوزیشن ہولڈر طلباء کے ساتھ فوٹو سیشن کے بجائے سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر توجہ دیں، سارے فنڈز دانش اسکولوں پر خرچ کر کے ہزاروں سرکاری اسکول ٹھپ کر دیئے گئے ہیں، اپنے ایک بیان میں کامل علی آغا نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو نظرانداز کرنے کی پالیسی یکسر غلط اور قوم سے دشمنی ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ مفت کتابوں، وظائف اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کیا لیکن شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان پر پانی پھیر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی شہرت اور جھوٹی انا کی تسکین کیلئے تعلیم کا بیڑہ غرق نہ کریں۔