پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2019

شہزاد اکبر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ کا چارج بھی مل گیا

 گذشتہ سال 20 اگست کو وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا تھا،فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب کے ساتھ امور داخلہ کے لیے بھی معاون مقرر کردیا ہے۔

 شہزاد اکبرکی ازسرنو تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 20 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا تھا۔

عمران خان نے الیکشن سے قبل احتساب کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

مزید خبریں :