Time 06 دسمبر ، 2019
دنیا

بھارت: خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹر  سے اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو ہلاک کر دیا۔

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

خاتون کے والد نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’میری بیٹی کی موت کو 10 دن گزر گئے ہیں، چاروں ملزمان کو مارنے پر میں پولیس اور حکومت کا شکر گزار  ہوں، اب میری بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہو گا‘۔

واضح رہے کہ  26 نومبر کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔  پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

مزید خبریں :