Time 06 دسمبر ، 2019
پاکستان

برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے

برطانوی حکام نے لگ بھگ 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم آج سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی۔

برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔

رقم وفاقی حکومت کو دی جائے: معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو درخواست دی ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو جاری کی جائے تاکہ اسے سماجی بہبود اور غربیوں پر خرچ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اس معاملے پر اس سے زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

مزید خبریں :