20 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے سروسز چیفس اور چیئرمین سینیٹ اور سفیروں نے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم ہاوٴس کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ اسلام آباد میں مقیم مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی عید کے موقع پر راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی۔