21 دسمبر ، 2011
بینک ڈ کیتیوں میں دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں،رحمان ملک
کراچی…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناہے کہ بینک ڈ کیتیوں میں کالعدم لشکرجھنگوی سمیت دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی گارڈ ڈکیتی میں ملوث پایاگیا تواس سیکیورٹی کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں کمرشل بینکوں کے صدور سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بینکوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور ڈکیتیوں پر قابو پانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو ڈاکٹر وسیم کوثر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اب ہر سیکیورٹی کمپنی کو گارڈز کی تربیت کا سر ٹیفکیٹ وزارت داخلہ کودینالازمی ہوگا،اگر کوئی گارڈ ڈکیتی میں ملوث پایا گیا تواس سیکیورٹی کمپنی کے سی ای او اورچیف سیکیورٹی آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ انہوں بتایا کہ ملک میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کچھ برا ہونے والا ہے، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی پانچ سال کے لئے منتخب ہوئے ہیں، ملک میں سب کچھ اچھاہے !