Time 10 دسمبر ، 2019
پاکستان

’عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟‘

پاکستان مسلم لیگ ن کہ ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی سے اپنے نام کی تختی لگارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ 10 سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 مئی 2018 کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آج لاہور کی اورنج لائن ٹرین نے مکمل روٹ پر آزمائشی سفر آغاز کر دیا ہے۔

اورنج لائن ٹرین ویئر ہاؤس سے اسٹیشن نمبر 1 پر پہنچی جہاں سے وہ 35 منٹ کی تاخیر سے آزمائشی سفر پر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان اسٹیشن پر موجود تھے۔

ٹرین ڈیرہ گوجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی مگر شہریوں کو ٹرین پر سفر کرنے کے لیے ابھی مزید 3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :