اسمارٹ فونز چہرے پر چوٹ لگنے کے واقعات میں اضافے کا باعث

فوٹو: فائل

موجودہ دور میں اسمارٹ فونز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن جہاں بھی کسی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کے منفی اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

حال ہی میں موبائل فون استعمال کرتے دوران چہرے پر چوٹ لگنے کے واقعات کے حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ موبائل فون استعمال کرتے دوران چہرے پر چوٹ لگنے کے واقعات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

فوٹو: فائل

جاما اوٹولیرونگولوجی جرنل میں شائع کی جانے والی تحقیق کے مطابق موبائل فون استعمال کرتے دوران چہرے پر چوٹ لگنے کے بے شمار واقعات سامنے آئے ہیں جس میں حال ہی میں ایک خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔

متاثرہ خاتون لیٹ کر موبائل فون استعمال کر رہی تھی کہ اچانک ان کے چہرے پر موبائل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

فوٹو: فائل

رٹگرز نیو جرسی میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر بورس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 20 سال کی تحقیقی معلومات کا جائزہ لیا جس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس کی شروعات 2006 سے ہوئی جب اسمارٹ فونز دنیا بھر میں مقبول ہونا شروع ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کا استعمال کرنے کی وجہ سے سر اور گردن میں چوٹ لگنے کے واقعات میں گزشتہ 20 سالوں سے اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے ایسے بے شمار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں موبائل فون کی وجہ سے لوگوں کی توجہ ہٹنے  سے انہیں چوٹیں لگیں۔

محققین نے بتایا کہ 1998 سے 2017 تک موبائل فون کی وجہ سے 76 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسمارٹ فونز کی مقبولیت کے بعد 2006 تک سالانہ 2000 لوگوں کو اسمارٹ فون کی وجہ سے چوٹیں لگنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موبائل فون کی وجہ سے لگنے والی چوٹوں میں زیادہ تر چہرے پر زخم اور فریکچر جیسے واقعات سامنے آئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ لا پرواہ صارفین کو چلتے ہوئے، گاڑی چلاتے ہوئے اور لیٹ کر بات چیت کرنے کی وجہ سے چوٹیں لگیں۔

مزید خبریں :