کھیل
Time 12 دسمبر ، 2019

علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ایلیٹ  پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار  نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار  ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپر وائز کرنے والے امپایر بن گئے ہیں۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار  نے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا ہے  اور اس وقت وہ  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جو ان کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

51 سالہ علیم ڈار نے 2000 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ 207 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی ا مپائرنگ کر چکے ہیں۔

 علیم ڈار کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بارے میں سوچا نہیں تھا مگر اس وقت بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل علیم ڈار 200 میچز کو سپروائز کرنے والے پاکستان کے پہلے جب کہ دنیا کے تیسرے امپائر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :