کھیل
Time 12 دسمبر ، 2019

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی صرف 20 اوورز کا کھیل ہو سکا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز صرف 20 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

امپائرز مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ کر گراؤنڈ کی انسپیکشن کی اور کھیل کا دوبارہ سے آغاز کیا گیا۔

دھنن جایا ڈی سلوا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ نیروشن ڈک ویلا 33 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ 

خیال رہے کہ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 59 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

مزید خبریں :