کھیل
Time 13 دسمبر ، 2019

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش کے باعث کی نذر ہوگیا۔ 

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے لیکن یہ تاریخی ٹیسٹ بارش کے باعث متاثر ہورہا ہے۔ 

11 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اب تک سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

پہلے روز بھی 68.1 اوورز کا میچ ہوسکا تھا جس میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے  تاہم بارش اور کم روشنی کے باعث پہلے روز مزید اوورز نہیں کرائے جاسکے تھے۔

دوسرے روز بھی 18 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا اور سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر  263 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن بھی بارش کھیل میں حائل رہی اور پہلے سیشن میں تو کھیل ہو ہی نہ سکا جبکہ دوسرے سیشن میں بھی صرف 5 اعشاریہ ایک اوورز ہی کرائے جاسکے جس میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے مزید 19 رنز بنا کر اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز تک پہنچا دیا۔

دنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے چوتھے دن بھی کھیل بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

مزید خبریں :