Time 13 دسمبر ، 2019
پاکستان

پشاور میں خاتون کی ہوائی فائرنگ ، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج

پشاور میں خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ 

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شہریوں کی مدد سے خاتون کی شناخت کرلی ہے جن کا نام صبا جعفر ہے اور وہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہیں۔ 

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاتارا پولیس اسٹیشن میں درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر وٹو نے بتایا کہ خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں اور جلد ہی خاتون کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

اے ایس پی حیات آباد نے خاتون کی شناخت میں مدد کرنے پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس موجود اسلحہ غیر قانونی ہے اور سوشل میڈیا پر صبا جعفر نے خود کو گینگسٹر کے نام سے متعارف کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :