Time 13 دسمبر ، 2019
پاکستان

وکیلوں کے کالج طالبات کی بس پر دھاوے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کرنے والے وکیلوں کی بدمعاشی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

دو روز پہلے لاہور میں بلوائی وکیلوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی بس کو بھی بیچ سڑک پر زبردستی روک لیا تھا۔

اس دوران وکلاء نے ونڈ اسکرین پر ڈنڈے برسائے، شیشے پر ہاتھ مارتے رہے۔

وکلاء نے بس میں گھس کر ڈرائیور سے گالم گلوچ کی، طالبات کو یرغمال بنالیا اور ڈرایا دھمکایا۔

ڈرائیور کی باربار التجا پر بس کو آگے جانے کا راستہ دیا۔

مزید خبریں :