ریموٹ کنٹرول گاڑی نے نوجوان کی جان لےلی

فوٹو: فائل

امریکی ریاست نیویارک میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی خالی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ مائیکل کوسانوچ نامی نوجوان دو گاڑیوں کے بیچ میں کھڑا ہوا تھا کہ اچانک ان میں سے ایک ٹویوٹا لیکسس گاڑی (جو ریموٹ کنٹرول سے اسٹارٹ ہوتی تھی) چل پڑی اور نوجوان پر چڑھ گئی۔

اس دوران راہ گیروں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن گاڑی مزید آگے بڑھتی گئی اور نوجوان کو  کچل دیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نوجوان کو تشویش ناک حالت میں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

فوٹو: بشکریہ فلپ بورڈ

اس حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کی ترجمان نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نوجوان کے گھر والوں سے دلی ہمدردی ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گاڑی کے ہدایت نامے میں صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ گاڑی کے آس پاس کے حالات سے ناواقف ہیں تو انہیں انجن کو دور سے رہ کر نہیں چلانا چاہیے، اس سے گاڑی کے آس پاس کسی بھی شخص کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :