Time 15 دسمبر ، 2019
پاکستان

سابق صدر آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان

فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کی نجی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے۔

چند روز قبل ضمانت پر رہا ہونے والے سابق صدر آصف علی زرداری کا کل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف زرداری کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں آج سابق صدر  کی انجیو گرافی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے کچھ ٹیسٹ اور رپورٹس کے نتائج کا انتظار ہے جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو کچھ روز کے لیے آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے امراض قلب سے متعلق تشخیص کا سلسلہ بھی جاری ہے، نجی اسپتال کے سینئر ڈاکٹر آصف زرداری کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :