پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2019

بحیثیت قوم دہشت گردی کو ختم کرنے میں کافی وقت لگا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں کافی وقت لگا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے اے پی ایس سانحے کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ملٹری کورٹس کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے پی ایس سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے میں کافی وقت لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحد ہو کر ہم پاکستان کو دیرپاامن اور خوشحالی کے ساتھ آگے لے جا سکتے ہیں۔



مزید خبریں :