پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2019

آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر فلار ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7کروڑ روپے جرمانہ

فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت کے ساتھ پیداوار کی مقدار کو بھی فکس کیا گیا،فوٹو،فائل

آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فلار ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے  کہ فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت کے ساتھ پیداوار کی مقدار کو بھی فکس کیا گیا۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق فلار ایسوسی ایشن نے حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کے لیے اپنا پلیٹ فارم ایسوسی ایشن کے ممبران کو فراہم کیاجو کہ کمپیٹیشن ایکٹ کی شق 4 کی خلاف ورزی ہے۔

سی سی پی نے  کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان فلارز ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

مزید خبریں :