جانیے! اس بچے نے کیسے ویڈیوز سے کھربوں روپے کما لیے

فوٹو: فائل

عمر آٹھ سال اور  سالانہ کمائی چار کھرب روپے! یو ٹیوب پرکمائی میں ننھے ریان  نے بڑے بڑوں کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویسے تو آج کل ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز شیئر کرنا اور ان ویڈیوز سے پیسے کمانا عام ہو گیا ہے لیکن جناب ویڈیو شیئرنگ کی اس دنیا میں اب بچوں نے بھی قدم رکھ دیا ہے۔

 جی ہاں! آپ اس 8 سالہ بچے کو ہی دیکھ لیں جس نے دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر پیسے کمانے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والا ننھا ریان  نا صرف یوٹیوب اسٹار  بن چکا ہے بلکہ اس ایک سال میں اپنے یوٹیوب چینل سے 26 ملین ڈالر ز کما کر  یوٹیوب شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

 فوربس کی جانب سے سال 2019 میں یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے 10 افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں پہلا نمبر ریان کا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈیوڈ پرفیکٹ ہیں جن کی کمائی 20 ملین ڈالرز اور تیسرے نمبر پر نیسٹیا ہیں جنہوں نے 18 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

8سالہ ریان نے اپنے والدین کی مدد سے 4 سال کی عمر سے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا جس میں وہ مختلف کھلونوں کے بارے میں اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔

ننھے یو ٹیوب اسٹار کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 کروڑ  29 لاکھ ڈالرز ہے جب کہ گزشتہ برس ریان اپنے یوٹیوب چینل سے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔ ریان نے سال 2017 میں یوٹیوب سے  ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔

مزید خبریں :