Time 20 دسمبر ، 2019
کھیل

کراچی ٹیسٹ: سری لنکا 271 پر آؤٹ، پاکستان کے دوسری اننگز میں 57 رنز

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے۔

سری لنکا نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔

اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے  4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین عابد علی اور شان مسعود نے کیا۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے تھے اور اسے 23 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ عابد علی 32 اور شان مسعود 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے۔

مزید خبریں :