Time 21 دسمبر ، 2019
کھیل

عابد علی کی اننگز دیکھ کر جاوید میانداد کی یاد تازہ ہو گئی: رمیز راجہ

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز  راجہ کا کہنا ہے کہ عابد علی کی اننگز  دیکھ جاوید میانداد کی یاد تازہ ہو گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کراچی ٹیسٹ میں واپس آگیا ہے لیکن پاکستانی ٹیم پر تبصرہ کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے، یہ ٹیم کسی کو بھی کسی وقت غلط ثابت کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دو سیشن اتنا برا کھیلتے ہیں کہ میچ ہاتھ سے نکلتا نظر آتا ہے، پھر اسی ٹیسٹ میں کم بیک بھی کر لیتے ہیں، پاکستان ٹیم ایک غیر مستقل مزاج کی حامل ٹیم ہے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ عابد علی کی اننگز دیکھ کر جاوید میانداد کی ابتدائی شاندار اننگز  یاد آگئیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی تھی، میانداد نے ابتدائی ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی اور پھر ڈبل سنچری بھی داغ دی تھی، عابد علی نے مشکل وقت میں بڑی اننگز کھیلی ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ اظہر علی اگر پرفارم نہیں کریں گے تو ڈریسنگ روم میں کمزور پڑ جائیں گے، کپتان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

مزید خبریں :