21 دسمبر ، 2019
قومی ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تو وہ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے مرد کھلاڑی بنے تھے۔
اب پنڈی کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری کر کے عابد علی پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی ہے۔
عابد علی سے قبل یہ کارنامہ اظہرالدین، بل پونزفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بلیویٹ، ساروو گنگولی، روہت شرما اور جمی نیشام بھی انجام دے چکے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں سنچریاں اسکور کیں۔