سام سنگ گلیکسی 10 لائٹ کی قیمت اور خصوصیات لیک ہوگئیں

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

موبائل بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ  کے نئے فون گیلیکسیایس 10 لائٹ اور نوٹ 10 لائٹ کی تفصیلات لانچ ہونے سے قبل سامنے آ گئیں۔

گیلیکسی ایس 10 لائٹ اور نوٹ 10 لائٹ کی رونمائی کل ہونی تھی مگر جرمنی میں اس فون کے تمام تر فیچرز اور معلومات لیک  ہو گئیں۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق سام سنگ کے ایس 10 لائٹ کی رونمائی اگلے چند روز میں کی جائے گی اور یہ گیلیکسی 10 کا ایک سستا ورژن ہو گا۔

موبائل فون کی پشت پر ٹرپل سینسر  48 میگا پکسلز کا کیمرا نصب ہوگا جب کہ فون کا فرنٹ سیلفی کیمرا 32 میگا پکسلز کا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 لائٹ کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ  ہو گا اور اس میں کولکوم 855 چپ سیٹ نصب ہو گی جب کہ یہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس میں دیگر سام سنگ فونز کی طرح ایک ٹیرا بائٹ تک میموری کارڈ لگانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق گیلیکسی ایس 10 لائٹ کی قیمت 753 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جو کہ سام سنگ گیلیکسی ایس 10 سے تقریباً 80 ڈالرز سستا ہوگا۔

مزید خبریں :