پاکستان
22 اگست ، 2012

کراچی :ٹریفک جام سے عید کا مزا کرکرا،رات گئے ٹریفک بحالی شروع

کراچی :ٹریفک جام سے عید کا مزا کرکرا،رات گئے ٹریفک بحالی شروع

کراچی…کراچی میں منگل کو ٹریفک جام نے شہریوں کے عید کا مزا کرکرا کردیا ہے۔شاہراہ فیصل سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں ٹریفک چیونٹی کی طرح رینگ رہی ہے،تاہم رات گئے ٹریفک کی بحالی شروع ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی روڈ،نمائش چورنگی،کلفٹن ،سی ویو، گلشن اقبال،شارع فیصل ،لسبیلہ،گارڈن،ناظم آباد7نمبراوردیگرسڑکوں پرشدیدٹریفک جام رہا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پرشہریوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا۔شہریوں کے بیک وقت سڑکوں پرنکلنے کی وجہ سییہ صورتحال پیدا ہوئی ہے،ٹریفک پولیس کے اہلکارسڑکوں پرموجودہیں اور وہ ٹریفک کوکلیئرکرنیکی کوشش کررہے ہیں۔رات گیارہ بجے کے بعد بھی ٹریفک جام کا سلسلہ جاری تھی ۔تاہم بارہ بجے کے قریب شہر کے مختلف علاقوں سے ٹریفک کے بحال ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔لیکن ابھی تک مکمل طورپر ٹریفک جام کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :