ننھے مہمان کی آمد

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز کی وجہ مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار  عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ننھے سے بیٹے کی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہمارے ہاں نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے‘۔

گلوکار نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میرا بیٹا اور اس کی والدہ دونوں صحت مند ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشاءاللہ کہنا مت بھولیں‘۔

عاطف اسلم نے فی الحال اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کا نام مداحوں سے نہیں شئیر کیا۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

انسٹاگرام پر تمام لوگوں کی جانب سے گلوکار کو بیٹے کی پیدائش پر خوب مبارکبادیں اور  مستقبل کے لیے دعائیں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ’احد‘ ہے۔

مزید خبریں :