Time 23 دسمبر ، 2019
پاکستان

حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کروایا جارہا ہے: احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیشی اور گرفتاری سے قبل کہا کہ حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کروایا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ 2009 میں منظور ہوا جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی جس منصوبے پر اب تک اڑھائی ارب روپے خرچ ہوئے تو اس میں 6 ارب کی کرپشن کیسے ہو گئی؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب اس مقدمے پر میڈیا کے سامنے سوال جواب کرے تاکہ سچ سامنے آ جائے۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھے اور خواجہ آصف کو گرفتار کرنے سےا نکار کیا تو اب نیب کے ذریعے بند انکوائری کو پھر کھلوا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے، بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کیس پر کوئی پیشرفت کیوں نہیں ہوتی، حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کروایا جارہا ہے لیکن ن لیگ عمران نیازی کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی۔

جس منصوبے پر اب تک اڑھائی ارب روپے خرچ ہوئے تو اس میں 6 ارب کی کرپشن کیسے ہو گئی؟ لیگی رہنما کی گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو— فوٹو: پی پی آئی

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری کو گرفتار کیا گیا جنہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نیب نے  احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :