Time 23 دسمبر ، 2019
کھیل

حارث رؤف نے بگ بیش کی یادگار گیند بھارتی گارڈ کو تحفے میں دے دی

حارث رؤف کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کے بعد میچ بال بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو تحفہ کردی۔

پاکستان کے حارث رؤف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے ہوبارٹ ہیوری کینز کے خلاف میچ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

میچ کے بعد حارث رؤف نے وہی گیند گراؤنڈ میں موجود بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی گارڈ کو تحفہ کردی تھی۔

حارث رؤف سے گیند بھارتی شخص کو دینے کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب گراؤنڈ آیا تو اس کو بتایاکہ میں پاکستان سے ہوں تو وہ جذباتی ہوگیا اور روتے ہوئے مجھ سے گلے ملا۔

حارث رؤف کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یہ ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

یاد رہے کہ حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے بدولت میلبرن اسٹار نے میچ جیت لیا تھا۔ 

خیال رہے کہ حارث رؤف لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی کھوج ہیں اور وہ پی ایس ایل بھی کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں :