پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2019

پشاور ہائیکورٹ کے بی آر ٹی سے متعلق فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ سے متعلق تفصیلی فیصلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو 45 روز کے اندر انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے کسی وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر منصوبہ شروع کیا۔

ہائیکورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم نے 35 سوالات پر دسمبر کے پہلے ہفتے میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

اب ہائیکورٹ کے اِس فیصلے کے خلاف پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ 

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نے پی ڈی اے کی جانب سے دائر اپیل کو نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے جس پر جلد ہی سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔  پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ

مزید خبریں :