پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2019

سورج گرہن کے حوالے سے ماہرین اور علمائے کرام کیا کہتے ہیں؟

فوٹو: فائل

پاکستان میں 26 دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا جائے گا اور اس حوالے سے ماہرین نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال کے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیاگیا ہے جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

ماہرین کی شہریوں کیلئے ہدایات

ماہرین  نے شہریوں کو سورج گرہن کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سورج گرہن کو حفاظتی چشمہ لگا کر دیکھا جا سکتا ہے۔

سورج گرہن سے متعلق وہم کی تردید

ماہرفلکیات نے سورج گرہن سے متعلق وہم کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سورج گرہن ایک سائنسی عمل ہے اور اس کا کسی کی زندگی پر کوئی اثر  نہیں ہوتا۔

سورج گرہن سے متعلق علمائے کرام کی رائے

سورج گرہن کے حوالے سے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سورج یا چاند گرہن کا کسی کی موت یا زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ قدرت کی نشانیوں میں سے ایک ہے، حضور پاک صلی اللہ و علیہ وسلم اس دوران نوافل ادا کرتے تھے۔

علمائے کرام کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ کل سورج گرہن کے دوران ملک کی مختلف مساجد میں نماز کسوف کے اجتماعات ہوں گے۔

مزید خبریں :