14 جنوری ، 2012
عدن…یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک جھڑپ میں چار فوجی سمیت اور ایک خاتون سمیت نو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔عدن میں مظاہرین ملک کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے لیئے مظاہرہ کررہے تھے ، پولیس کی ایک کمپنی جس کی قیادت ایک میجر رینک کا افسر تھا۔ مذکورہ مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیئے میدان میں اترے، کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور ایک خاتون، چار فوجی سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔یاد رہے کہ جنوبی یمن 1990 تک آزاد مملکت تھا ، لیکن شمال اور جنوبی یمن کی دونوں حکومتوں نے ایک مملکت میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ، لیکن قلیل عرصے کے بعد جنوبی یمن میں ایک علیحدگی تحریک شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے اور سیکڑوں افراد کی جانیں اسکی بھینٹ چڑ چکی ہیں۔