Time 27 دسمبر ، 2019
پاکستان

بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں بھی قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور مزار کے بیرونی حصے میں واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے۔

برسی کے موقع پر مزار کے احاطے میں ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور لنگر عام کااہتمام کیا گیا۔

مزار کے بیرونی حصے میں کارکنوں کے لیے پنڈال اور لیاقت باغ راولپنڈی کی مرکزی تقریب لائیو دکھانے کے لیے اسکرین بھی لگائی گئی۔

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اور دیگر مقامی قائدین برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں موجود تھے تاہم آصفہ بھٹو نے کارکنوں سے خطاب نہیں کیا بلکہ بڑی اسکرین پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب راولپنڈی سے براہ راست دیکھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پہلی بار  پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کیا جس سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔ 

اپنے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ضیاء تھا، بھٹو ہے، مشرف تھا بینظیر ہے، کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست قائم نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :