کھیل
Time 31 دسمبر ، 2019

ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ مل گئی

ندا ڈار آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019 میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی کرکٹر ہیں— فوٹو فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی خصوصی کیپ وصول کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر ندا ڈار کی دو تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں وہ آئی سی سی ویمن ٹی20 کی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ وصول کر رہی ہیں۔

ندا ڈار کو کیپ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دی۔

ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

آف اسپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :