31 دسمبر ، 2019
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے اور انہیں مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما 23 دسمبر کو نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کے خلاف نیب کی تحقیقات اور انکوائریاں جاری ہیں اور حال ہی میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی نیب نے حراست میں لیا ہے۔