کاروبار
Time 31 دسمبر ، 2019

سالِ نو کاتحفہ: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پاکستانیوں کو سال نو کا تحفہ دے دیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :