01 جنوری ، 2020
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو پاکستان آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں حکومتی کلیئرنس کا انتظار ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوچ رسل ڈومینگو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ میں شامل بعض اراکین پاکستان جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن انہیں پاکستان جانے میٕں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو پاکستان جانے کیلئے اگر کلیئرنس ملتی ہے تو وہ ضرور پاکستان جائیں گےلیکن ظاہر ہے کہ دورے کا فیصلہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول بھیجا ہوا ہے لیکن بنگلا دیش نے فی الوقت پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے منع کیا ہوا ہے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلا دیش بورڈ رضا مند نظر آتا ہے تاہم پی سی بی نے بنگلا دیش سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی وجہ پوچھی ہوئی ہے۔