سال 2019: پیٹرول کی قیمت میں 6 مرتبہ اضافہ کیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: سال 2019کے 6 مہینوں میں پیٹرول کی قیمت بڑھی اور 4 مہینوں میں کمی ہوئی جب کہ 2 ماہ قیمت کو مستحکم رکھا گیا۔

سال 2019 میں 6 بار اضافے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 28 روپے 33 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی جب کہ 4 بار کمی سے پیٹرول کی قیمت میں10 روپے 29 پیسے کمی ہوئی ۔

سال کے دوران 2 مرتبہ پیٹرول کی ماہانہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں اور  یوں سال بھر میں پیٹرول کی قیمت 18 روپے 4 پیسے بڑھی۔

گزشتہ سال کے دوران ڈیزل کی قیمت 6 مرتبہ اضافے سے فی لیٹر قیمت 26 روپے 6 پیسے بڑھی جب کہ 3 مرتبہ کمی سے فی لیٹر ڈیزل 11 روپے 99 پیسے سستا کیا گیا ، 3 مرتبہ ڈیزل کی ماہانہ قیمت میں ردوبدل نہیں کیا گیا ، یوں سال بھر میں ڈیزل 14روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ۔

گزشتہ سال مٹی کا تیل 5 ماہ سستا اور 5 مرتبہ مہنگا ہوا جب کہ 2 ماہ ایسے تھے کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہی، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی بیشی کے بعد سال بھر میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 79 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :