Geo News
Geo News

پاکستان
22 اگست ، 2012

کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید بارش کا امکان، سیلاب کا خدشہ

کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید بارش کا امکان، سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد … کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں سے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب اور کشمیر سمیت بالائی خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں مزید بارش ہو سکتی ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 84 ملی میٹر ہوئی، سیالکوٹ میں 74، مری75 ، جہلم73 ، راولپنڈی55 ، مری46 ، رسالپور میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلگت میں درجہ حرارت41، فیصل آباد39 ، کوئٹہ، ملتان38 ، پشاور37 ، کراچی34 ، لاہور ، مظفرآباد33 اور اسلام آباد میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :