اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 563 ارکان اسمبلی کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 563 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور  32 سینیٹرز کی فہرست جاری کردی۔

وزیر قانون فروغ نسیم، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، خرم دستگیر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شہریار آفریدی، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری، رضا ربانی، حاصل بزنجو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شفقت محمود، فیصل واوڈا، خواجہ اظہار الحسن اور سعید غنی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹ کے 32، قومی اسمبلی کے 166، پنجاب اسمبلی کے 190، خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 85، بلوچستان کے 40، سندھ کے 82 ارکان شامل ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، میاں رضا ربانی، سینیٹر حاصل بزنجو، سرفراز بگٹی، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر مصدق ملک، کامران مائیکل بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔۔

رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی شہرام خان، محمد عاطف، رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا خواجہ اظہار الحسن، سعید غنی، شرجیل میمن نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان، بلال فاروق تارڑ، حامد یار حراج، بلال یاسین نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

بلوچستان سے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند، سردار ثناء اللہ زہری بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانےوالوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کسی بھی رکن کی رکنیت معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

مزید خبریں :