Time 06 جنوری ، 2020
دلچسپ و عجیب

20 سال پرانا برگر آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی

کیا آپ دنیا کی مقبول ترین فوڈ چَین کے 20 سال پرانے برگر کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں؟

اگر آپ کو بھی میکڈونلڈز کے 20 سال پرانے برگر کو دیکھنے کی خواہش ہے تو آج ہم آپ کی اس خواہش کو پورا کر دیتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی

امریکی ریاست اوٹاہ کے رہائشی نے  20 سال پرانا میکڈونلڈز کا برگر دکھا کر سب کو حیران کر دیا کیونکہ یہ برگر دکھنے میں آج بھی ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے وہ خریدتے وقت تھا۔

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی

ڈیوڈ وہیپل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے یہ برگر 7 جولائی 1999 کو اوٹاہ کے میکڈونلڈز سے کسی پریزینٹیشن میں استعمال کرنے کے لیے خریدا تھا۔

ڈیوڈ نے کہا کہ یہ برگر جو ’بِگ میک ٹن‘ کے اندر آیا تھا وہ اسے اپنے کوٹ کی جیب میں رکھ کر بھول گئے تھے جس کے بعد یہ برگر کئی سالوں تک ان کے کوٹ کی جیب میں ہی پڑا رہا۔

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی

امریکی شخص نے بتایا کہ 2013 میں انہیں کئی سالوں بعد اپنی کوٹ کی جیب سے یہ برگر ملا، اور جب انہیں کئی سال بعد یہ برگر ملا تو وہ اسے دیکھ کر حیران ہوگئے۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ یہ برگر دکھنے میں بالکل ویسا ہی تھا جیسا انہوں نے اسے خریدا تھا جب کہ برگر سے کسی کارڈ بورڈ جیسی بدبو آ رہی تھی۔ بزرگ شہری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس برگر کو اب محفوظ کر کے رکھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس ہی طرح کا تجربہ کیا تھا جس میں انہوں نے میکڈونلڈز کے برگر اور چپس کو 6 سال بعد 2019 میں آن لائن ’ای بے‘ کے ذریعے فروخت کیا تھا۔

مزید خبریں :