ڈیل کا 2 اسکرین والا فولڈنگ لیپ ٹاپ لانے کا منصوبہ

فوٹو: بشکریہ سی نیٹ

گزشتہ سال متعدد کمپنیوں کی جانب سے فولڈنگ اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے لیکن اب ٹیکنالوجی کمپنی ’ڈیل‘ کی جانب سے 2 اسکرینز پر مشتمل لیپ ٹیپ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی خاصیت ہوگی کہ  یہ 2 اسکرینز پر مشتمل ہوگا یعنی عام لیپ ٹاپ جس میں کی پیڈ موجود ہوتا ہے اس لیپ ٹاپ میں کی پیڈ کی جگہ اسکرین موجود ہوں گی۔

اس لیپ ٹاپ کی دونوں اسکرین 13 انچ پر مبنی ہوں گی جب کہ یہ ’کیو ایچ ڈی پلس‘ ریزولوشن کی خاصیت کا حامی ہوگا۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

لیپ ٹاپ کی دونوں اسکرین ملٹی ٹاسکنگ ہوں گی  یعنی اگر آپ اس لیپ ٹاپ کو کھول کر اس پر کوئی کتاب پڑھنا چاہیں گے تو یہ مکمل ڈسپلے یعنی ایک بڑی اسکرین پر سنگل پیج کی طرح کام کرے گا۔

دوسری جانب اگر صارف اس لیپ ٹاپ پر کچھ لکھنا چاہیں گے تو اس کی ایک اسکرین کی پیڈ کی طرح کام کرے گی جب کہ اس لیپ ٹاپ کے ساتھ الگ سے بھی کی بورڈ لگا کر کام کیا جاسکتا ہے۔

ڈیل کمپنی کی جانب سے فی الحال لیپ ٹاپ کی خاصیت کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئی ہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ابھی اس لیپ ٹاپ کا کانسپٹ پیش کیا ہے۔

ڈیل کا 2 اسکرین پر مشتمل لیپ ٹاپ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے ابھی لیپ ٹاپ کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :