پاکستان
Time 07 جنوری ، 2020

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

فیصل آباد میں کنٹینرز اونرز ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال، برآمدی اور درآمدی ترسیل معطل ہوکر رہ گئی— فوٹو: فائل

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، کراچی کی بندرگارہ پر کام متاثر، ٹرانسپورٹرز نے مال بردار ٹرک کھڑے کردیے۔

کاٹھور پر مال بردار ٹرک روکے جانے کی شکایات، فیصل آباد میں کنٹینرز اونرز ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال، برآمدی اور درآمدی ترسیل معطل ہوکر رہ گئی۔

کنٹینرز اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت تمام بڑے کاروباری اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ و ہ آج سے کسی قسم کے سامان کی بکنگ اور ترسیل کا کام نہیں کریں گے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس ہڑتال کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے اقدامات کرے ۔ کنٹینرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ایکسل لوڈ کنٹرول پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق فوری عملدرآمد کویقینی نہیں بناتی ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لیا جائے۔

ملتان میں بھی گڈز ٹرانسپوٹرز کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

گڈز ٹرانسپوٹرز نے بوہڑ گیٹ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ اور ٹول ٹیکس کی شرح میں اضافہ پر نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ظالمانہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی نہی کرے گی ان کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملتان کے بہاولپور بائی پاس چوک پر مال بردار کنٹینرز اور ٹرالرز کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

گڈز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کے باعث کاروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

مزید خبریں :