Time 09 جنوری ، 2020
پاکستان

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو طلب کرلیا

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :