پاکستان
Time 09 جنوری ، 2020

صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا۔

ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق جنرل ندیم رضا کو ملکی دفاع کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا، وزیر فاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے شرکت کی۔

تقریب میں دیگر اعلیٰ عسکری و سول افسران نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ 21 نومبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :