07 فروری ، 2012
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ کے آئندہ انتخابات میں ایسے افراد بھیجیں گے جن سے ایوان کے وقارمیں اضافہ ہو۔سینیٹ کے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں کریں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کہناتھاکہ آئندہ الیکشن میں عوام نے موقع دیا تو معیشت کی بحالی اوراستحکام کے علاوہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔مسلم لیگ کوتمام صوبوں کے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔مسلم لیگ ن نے اہم معاملات اور مسائل پر ہمیشہ پارلیمنٹ میں قوم کی ترجمانی کی ہے۔