حیرت انگیز فیچر کی حامی اسمارٹ مشین

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

بڑھتے وزن کو لے کر ہم میں سے بہت سے لوگ پریشان رہتے ہیں اور وزن کرنے والی مشین پر کھڑے ہونے سے اکثر لوگ ہچکچاتے بھی ہیں۔

لیکن حال ہی میں جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے بڑھتے وزن سے ہونے والی شرمندگی کے احساس سے بچنے کے لیے ایسی مشین ایجاد کی ہے جو اس حوالے سے کافی مددگار ثابت ہو سکے گی۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے وزن کرنے والی ایسی اسمارٹ مشین تیار کی گئی ہے جو وزن بڑھنے، کم ہونے یا اتنا ہی وزن بتانے کے ساتھ ساتھ وزن کرنے والے شخص کو  حوصلہ افزائی سے بھر پور پیغام بھی بھیجتی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

اس مشین کی شکل کسی بادل کی طرح ڈیزائن کی گئی ہے، جو ایک ایپ سے بھی کنیکٹ ہوتی ہے اور یہ ایپ آپ کے وزن کے حوالے سے پیشرفت کو جانچتی ہے۔

جیسے ہی صارف اس مشین پر کھڑا ہو گا تو یہ سب سے پہلے اس کا وزن بتائے گی جس کے بعد ایپ سے حوصلہ افزائی کا پیغام موصول ہوگا۔

 آپ کا وزن بڑھا ہوگا تو یہ آپ کو ایسا پیغام بھیجے گی جس میں ایک موٹیویشن ہو گی، یہ مشین وزن کم ہونے، بڑھنے اور اتنا ہی وزن رہنے پر بھی پیغام بھیجے گی۔

اس مشین سے کنیکٹ ہونے والی ایپ کو آئی فون اور اینڈرائیڈ  صارفین اپنے اسمارٹ فونز میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایپ میں رجسٹریشن کے لیے  صارف کو بنیادی معلومات درج کرنی ہوگی جس میں قد، وزن، عمر اور جنس درج کرنا ہو گی۔

یہ اسمارٹ اسکیل صارفین اسی ماہ کے آخر میں 120 ڈالرز میں خرید سکیں گے۔ 

مزید خبریں :