سیکنڈوں میں ڈرنک ٹھنڈی کرنیوالا مائیکرو ویو متعارف

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

مائیکرو ویو کو کھانے کی چیزیں سیکنڈوں میں گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی نے مشروبات اور ڈرنکس کو بھی سیکنڈوں میں ٹھنڈا کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔

جی ہاں! جیسے آپ سیکنڈوں میں مائیکرو ویو کے ذریعے چیزوں کو گرما گرم کردیتے ہیں بالکل اسی طرح اب مائیکروویو کےذریعے مشروبات کو بھی سیکنڈوں میں ٹھنڈا کیا جاسکے گا۔

حال ہی میں امریکی ریاست لاس ویگاس میں سالانہ ’کنزیومر الیکٹرانک شو 2020‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی کی ایجادات کی نمائش کی گئی۔

اس ’ریورس مائیکرو ویو‘ کی سی ای ایس 2020 میں نمائش کی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

اس ’جنو ڈیوائس‘ کو میٹریکس کی جانب سے بنایا گیا ہے جس کی مدد سے آپ مشروبات کو سیکنڈوں میں ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔

یہ ’جنو ڈیوائس‘ تھرموالیکٹرک کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرم مشروب کو سیکنڈوں میں ٹھنڈا کر دیتی ہے۔

میٹرکس (ڈیوائس بنانے والے) کے مطابق یہ ڈیوائس 12 اونس کین کو کمرے کے درجہ حرارت سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک 2 منٹ میں ٹھنڈا کردیتی ہے جب کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ایک وقت میں ایک ہی کین یا بوتل کو ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے۔

اس ’جنو ڈیوائس‘ کو صارفین 199 ڈالرز کی قیمت پر خرید سکیں گے جس کے پری آرڈر 5 جنوری 2020 سے شروع ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :